سدھارتھ رائے کپور اوررونی سکرووالا فلم ’’پیھو‘‘کے لئے مشترکہ فلمسازی کریں گے

منگل 22 مئی 2018 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈفلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور اور معروف کاروباری شخصیت رونی سکرووالا فلم ’’پیھو‘‘کے لئے مشترکہ طور کام کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سدھارتھ رائے کپور اپنی پروڈکشن کمپنی رائے کپور فلمزاور رونی سکرووالا کی پروڈکشن یوٹی وی کے بینر تلے فلم’’پیھو‘‘ بنائیں گے۔ فلم ’’پیھو‘‘ اس سے قبل وینود کاپری بنا چکے ہیں جس کی کہانی دوسالہ لڑکی پر مبنی تھی ، سدھارتھ رائے کپوراور رونی سکرووال اس پر دوبارہ کام کریں گے جو 3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/05/2018 - 11:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :