فلمسٹار ثناء کی فلم ’’جیک پاٹ ‘‘ بھی عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلموں کی دوڑ میں شامل

منگل 22 مئی 2018 13:06

فلمسٹار ثناء کی فلم ’’جیک پاٹ ‘‘ بھی عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلموں کی دوڑ میں شامل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) فلمسٹار ثناء کی فلم ’’جیک پاٹ ‘‘ بھی عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلموں کی دوڑ میں شامل ہونے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہدایتکار خرم ریاض کی فلم ’’جیک پاٹ ‘‘ میں اداکارہ ثناء نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کے حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں اور اگر یہ فلم عید الفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہے تو یہ ثناء کی دس سال بعد پہلی فلم ہو گی جو عید الفطر پر ریلیز ہو گی ۔

وقت اشاعت : 22/05/2018 - 13:06:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :