فلم ’’ ستیامیوا جایاتی‘‘ کے لئے گانے’’دلبر‘‘ کو نئے طور تخلیق کر لیاگیا

منگل 22 مئی 2018 14:54

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار جان ابراھام کی فلم ’’ ستیامیوا جایاتی‘‘کے کئے پرانے معروف گانے’’دلبر‘‘ کو نئے ورژن میں تخلیق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منوج باجپائی اور جان ابراھام کی فلم ’’ ستیامیوا جایاتی‘‘ میں 90کی دہائی میں بننے والی فلم ’‘’صرف تم‘‘ کا گانا’’دل بر‘‘ کو نئے ورژن میں تخلیق کیا گیا ہے، فلم کا گانا سشمیتا سین اور سنجے کپور پر فلمایا گیا تھا جبکہ نیا ورژن جان ابراھام اور نورا فتحی پر فلمایا گیا ہے،گانے کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے۔ فلم کے ہدایتکار میلاپ زویری ہیں،فلم 15اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/05/2018 - 14:54:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :