بھارتی اداکارہ منیشا رائے ٹریفک حادثے میں ہلاک

منگل 22 مئی 2018 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) بھارتی بھوج پوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ منیشا رائے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق45 سالہ اداکارہ منیشا رائے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ موٹر سائیکل پر انجوائے کرتی ہوئیں اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے جارہی تھیں بھارتی ضلع بالیہ کے قریب گاوں چنتوانی میں ان کی موٹر سامنے سے آتی ہوئی گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔منیشارائے کی حال ہی میں شارٹ فلم ریلیز ہوئی ہے جس میں وہ لیڈ رول کر رہی تھیں ، ان کی ہلاکت سے بھوج پوری کی پوری فلم انڈسٹری سوگ میں مبتلا ہو گئی ہے ، منیشارائے بھوج پوری فلموں میں کافی شہرت کی حامل اداکارہ تھیں۔

وقت اشاعت : 22/05/2018 - 16:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :