عرفان خان فلم ’’کاروان‘‘ کی تشہیر کے لئے ممبئی میںآئیں گے

بدھ 23 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار عرفان خان فلم ’’کاروان‘‘ کی تشہیر کے لئیممبئی میںآئیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرفان خان اچانک مارچ میں بیمار ہو گئے اور ان دنوں وہ لندن میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ’’کاروان‘‘ کے ہدایتکاراکارش کھرانہ نے کہا ہے کہ فلم میں عرفان خان کا کردار اہم ہے اور وہ فلم کی تشہیر کے لئے لندن سے ممبئی مختصر دورانیے کے لئے آئیں گے، فلم کی کاسٹ میں دولقیر سلمان ،کریتی کھربنڈا،عرفان خان اور اکاش کھرانہ شامل ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/05/2018 - 10:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :