ہالی وڈ فلم ’’موگلی ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

بدھ 23 مئی 2018 10:50

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’’موگلی ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اینڈی سرکس کی فلم ’’موگلی‘‘ کا 2 منٹ 3 2 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جوروڈیارڈ کپلنگ کی کتاب ’’دا جنگل بک‘‘ پر مبنی ہے جس میں ایک لڑکا جنگل میں پرورش پاتا ہے فلم میں اداکار روہن چند، میتھیو ریز اور فریدہ پنٹو شامل ہیں جبکہ فلم میں کرسٹین بیل، کیٹ بلانشے، نومی ہارس اور بینیڈکٹ کومبربیچ کی آوازیں بھی شامل کی گئی ہیں، فلم رواں سال 19اکتوبر کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/05/2018 - 10:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :