ہرش وردھان کپور کا فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کے گانے پر ڈانس کرنے سے انکار

بدھ 23 مئی 2018 10:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ہرش وردھان کپور نے فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کے گانے میں ڈانس کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانے کی فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کے گانے پر اداکار ہرش وردھان کپور نے ڈانس کرنا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ڈانس میں وہ آرام دہ محسوس نہیں کرتے جس کے بعد فلم کا اسپیشل گانا اداکار ارجن کپور پر فلمایا گیا۔

وقت اشاعت : 23/05/2018 - 10:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :