فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کا میوزک لانچ

بدھ 23 مئی 2018 10:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کا میوزک لانچ کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان ہدایتکار ششانکا گھوش کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کے میوزک لانچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس بار اے لسٹ ہیروز کے برعکس فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کی صورت میں اے لسٹ ہیروئنز پر مشتمل فلم کا انتخاب کیا ہے جس میں اداکارہ سونم کپور، شیکھا تلسانیہ اور سوارا بھاسکر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فلم پروڈیسر ریا کپور بھی موجود تھیں، فلم رواں سال یکم دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/05/2018 - 10:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :