جیکولین فرنینڈس 27 مئی کو آئی پی ایل کی اختتامی تقریب میں پرفام کریں گی

بدھ 23 مئی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی اختتامی تقریب میں پرفام کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس 27 مئی کو ممبئی میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی اختتامی تقریب میں ’’تن تنا تن‘‘ اور ’’اونچی ہے بلڈنگ‘‘پرفام کریں گی، جیکولین فرنینڈس وہ واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں پرفام کیا ہے۔ جیکولین فرنینڈس ان دنوں فلم ’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جو 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/05/2018 - 11:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :