پروڈکشن ہائوس بنانے کا مقصد نئے لوگوں کو متعارف کرانا ہے ، پریانکا چوپڑا

بدھ 23 مئی 2018 12:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میرا پروڈکشن ہائوس بنانے کا مقصد نئے لوگوں کو متعارف کرانا ہے جو سب کے لئے کھلا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے فلمی سفر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو تمام اداکاروں کا تعلق فلمی پس منظر سے تھا اور اگر کوئی اداکار فلمی پس منظر نہیں رکھتا تھا تواس کی کسی پروڈکشن ہائوس تک پہنچ بہت مشکل ہوتی تھی اور یہی سوچ لے کر میں نے اپنی پروڈکشن کمپنی بنائی ہے جس میں نئے لوگوں کو متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ 7 نئے ڈائریکٹرز منسلک کئے گئے ہیں اور یہ نئے لوگوں کو مواقع فراہم کرنے کے لئے کھلا ہے۔ پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت‘‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔
وقت اشاعت : 23/05/2018 - 12:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :