افتخار عفی کی ڈرامہ سیریل ’’ انوکھی ارینج میرج ‘‘ آن ایئر ہو گئی

بدھ 23 مئی 2018 14:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ڈرامہ ڈائریکٹر افتخار عفی کی ڈرامہ سیریل ’’ انوکھی ارینج میرج ‘‘ نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو گئی۔

(جاری ہے)

جس میں سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ، ثمینہ احمد ، عمران بخاری ،سلیم معراج اور سارہ الٰہی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ سیریل روزانہ نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر کی جائے گی اور عید الفطر کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ ڈرامہ سیریل کی چالیس اقساط ہیں جس کی تمام تر ریکارڈنگ کراچی میں کی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 23/05/2018 - 14:02:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :