گلو کارہ حمیرا ارشد خلع کیلئے پھر عدالت پہنچ گئیں

بدھ 23 مئی 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) شو بز سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی میں جھگڑوں اور اختلافات کی خبریں زینت بنتی رہی ہیں ،کبھی میرا کا معاملہ عدالت پہنچ جاتا ہے تو کبھی وینا ملک کا لیکن آج عدالت میں گلوکارہ حمیرا ارشد پہنچ گئیں اور خلع کی در خواست دے دی۔

(جاری ہے)

گلوکارہ حمیراارشدنے اپنے شوہر احمد بٹ کیخلاف الزامات کے انبار لگا دیئے اور خلع کیلئے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست دائر کر دی۔

خلع کی درخواست دائر کرتے وقت گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ احمد بٹ کیساتھ مزید گزارا نہیں کرنا چاہتی،اپنے بیٹے کی خاطراحمد بٹ کی زیادتیاں بر داشت کیںلیکن اب مزید برداشت نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے خلع کے حصول کیلئے سیشن کو رٹ میںدرخواست دائر کر دی ہے جس میں انہوںنے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنیکاحکم دینے کی استدعا کی ہے۔
وقت اشاعت : 23/05/2018 - 16:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :