معروف قوال ارشاداحمدانصاری نے اپنے نئے آڈیوکیسٹ کی ریہرسل کرنا شروع کردی

بدھ 23 مئی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) معروف قوال ارشاداحمدانصاری نے اپنے نئے آڈیوکیسٹ کی ریہرسل کرنا شروع کردی ہیں۔جس کے لئے وہ ان دنوں مقامی میوزک اکیڈمی میں باقاعدگی سے اپنے کیسٹ کے گیتوں کی ریہرسل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں ارشاداحمدانصاری نے بتایا کہ میرے نئے آڈیوکیسٹ کے لئے گیت معروف شاعر ایم اے تبسم ،خادم وسائی پوری ،ایم جاویداقبال نے لکھے ہیں۔ اس کی موسیقی ارشاداحمدانصاری نے مرتب کی ہے۔جلد ہی اس آڈیوکیسٹ کی ریکارڈنگ مقامی اسٹوڈیو میں کی جائیگی۔اس آڈیوکیسٹ کو کراچی کی معروف ریلیزنگ کمپنی ملک بھر میں ایک ساتھ ریلیزکریگی۔اس آڈیوکیسٹ میں پنجاب کے فوک کلچر کو اجاگر کیا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 23/05/2018 - 16:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :