اگر ٹیلنٹ کو سراہا جاتا تو آج میں بہت بڑا اسٹار ہوتا‘اداکارانوکپور کا شکوہ

بدھ 23 مئی 2018 16:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) بھارتی اداکار انو کپور گزشتہ 4 دہائیوں سے ہندی فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنسز سے شائقین کو محظوظ کررہے ہیں۔بولی وڈ فلمز ’مسٹر انڈیا‘ (1987)، ’7 خون معاف‘ (2011)، ’وکی ڈونر‘ (2012) اور ’جولی ایل ایل بی 2‘ (2017) میں انو کپور نے بہترین کام کرکے مداحوں کو دل جیتا۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ انو کپور کئی مضبوط کہانیوں پر مبنی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں، جن میں ’چمیلی کی شادی‘ اور ’ایک روکا ہوا فیصلہ‘ شامل ہیں۔

جہاں آج بھی مضبوط کہانیوں پر مبنی فلموں کو سینما میں زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور ایسا سوچا جاتا ہے کہ اچھی فلموں سے ہی اسٹار بنتا ہے، وہیں انو کپور کی سوچ اس سے برعکس ہے۔ انو کپور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ سب کہنے کی باتیں ہیں، اسٹار ہی چلتا ہے بھائی، اکشے کمار اکشے کمار ہے، سلمان خان،، سلمان خان ہے، اگر مضبوط کہانیاں ہی سب کچھ ہوتی، یا ٹیلنٹ کو سراہا جاتا، تو انو کپور یعنی میں یقیناً ایک بہت بڑا اسٹار ہوتا
وقت اشاعت : 23/05/2018 - 16:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :