زندگی کی آخری سانس تک گاتا رہوں گا،عاطف اسلم

جمعرات 24 مئی 2018 19:47

زندگی کی آخری سانس تک گاتا رہوں گا،عاطف اسلم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اپنی شاندار گلوکاری کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے مختلف البمز کے ساتھ ساتھ کئی بھارتی فلموں میں بھی گلوکاری کی۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موسیقی کی وجہ سے مجھے بہت کچھ قربان کرنا پڑا، لیکن زندگی کی آخری سانس تک گاتا رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مقام میں نے انتھک محنت اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا اس لئے اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

وقت اشاعت : 24/05/2018 - 19:47:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :