رنویر سنگھ نے اداکاری کو اپنی پہلی محبت قرار دیدیا

جمعرات 24 مئی 2018 20:04

رنویر سنگھ نے اداکاری کو اپنی پہلی محبت قرار دیدیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی پہلی محبت اداکاری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیلیبرٹی ہونے کی حیثیت سے ان کی کچھ ذمہ داریاںہوتی ہیں اس لئے ان کی زندگی آسان نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنویر سنگھ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرا خواب تھا کہ میں لوگوں کی نگاہوںکا مرکز بنوں۔۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکار آپ کو ہر وقت کیمروں کا سامنا رہتا ہے جس سے آپ کو بہت محتاط رہتا پڑتاہے اور بعض اوقات تو یہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے، لیکن میں ان سب کے باوجود بھی بہت خوش ہوں کہ میں شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں۔ رنویر سنگھ فلم ’’سمبا‘‘ ،’’ ٹھگزآف ہندوستان‘‘ اور’’گلی بوائے‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 24/05/2018 - 20:04:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :