امیتابھ بچن نے فٹنس چیلنج کو قبول کر لیا

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے فٹنس چیلنج ’’ہم فٹ تو انڈیا فٹ ‘‘کو قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے یونین منسٹر یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس راجیاوردھان سنگھ راٹھور (Rajyavardhan Singh Rathore) کی طرف سے فٹنس چیلنج ’’ہم فٹ تو انڈیا فٹ ‘‘ مہم کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ہم فٹنس چیلنج قبول کرتے ہیں، خود کو فٹ رکھنے کے لئے ہر روز جلدی اٹھیں، جم جائیں، سائیکل یا گاڑی خود چلائیں۔

وقت اشاعت : 25/05/2018 - 11:40:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :