زارا اکبر نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے (ن) لیگ کے سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروا دی

جمعہ 25 مئی 2018 12:20

زارا اکبر نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے (ن) لیگ کے سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) نامور اداکارہ زارا اکبر نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے مسلم لیگ (ن) ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروا دی۔ زارا اکبر مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ پنجاب کی نائب صدر بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے زارا اکبر نے کہا کہ نواز شریف ہی عوام کے حقیقی لیڈر ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا اور آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر عوام کے ووٹوں سے برسراقتدار آکر ترقی کا سفر جاری رکھے گی ۔

وقت اشاعت : 25/05/2018 - 12:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :