مادھوری ڈکشٹ اداکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ سے متاثر

جمعہ 25 مئی 2018 13:25

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اداکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی اداکارانہ صلاحیتوں سے متاثر ہیں، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اداکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان جیسے نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آتا ہے کیونکہ وہ فلم ’’کلنک‘‘ کے سیٹ پر مستی اور بھر پور توانائی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان سے سیکھنے پر مجھے بہت خوشی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداکارہ عالیہ خود کو کردار میں بہت عمدہ اور خوبصورت انداز میں ڈھال لیتی ہیں اور وہ اس دوران ’’میرے بال کیسے لگ رہے ہیں ‘‘ جیسی غیر ضروری باتوں پر بلکل بھی غور نہیں کرتیں جو ان کا دھیان بٹا دیں۔ ہدایتکار ابھیشیک ورما کی فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت، ورورن دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 25/05/2018 - 13:25:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :