پریانکا چوپڑا سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی جولائی میں شروع کریں گی

جمعہ 25 مئی 2018 16:53

پریانکا چوپڑا سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی جولائی میں شروع کریں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈا داکارہ پریانکا چوپڑا سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی جولائی میں شروع کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں ہالی وڈ سیریز ’’کوانٹیکوتھری‘‘ کی تشہیر اور یونیسیف کے کچھ کاموں میں مصروف ہیں جو جون کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے جس کے بعد وہ جولائی میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گی، فلم کی کاسٹ میں تبو ، ڈیزی شا، سلمان کان اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ہسپانوی فلم ’’اوڈ ٹو مائی فادر‘‘ سے ماخوذ ہے۔ فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم آئندہ سال عید پر نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 25/05/2018 - 16:53:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :