دپیکا پڈوکون بہت بڑے بجٹ پر تیار ہونے والی فلم میں بولی وڈ کی پہلی سپر ہیرو اداکارہ بنیں گی

ہفتہ 26 مئی 2018 12:16

دپیکا پڈوکون بہت بڑے بجٹ پر تیار ہونے والی فلم میں بولی وڈ کی پہلی سپر ہیرو اداکارہ بنیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) بالی ووڈ ادا کارہ دپیکا پڈوکون بہت بڑے بجٹ پر تیار ہونے والی فلم میں بولی وڈ کی پہلی سپر ہیرو اداکارہ بنیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ بہت جلد بہت بڑے بجٹ پر تیار ہونے والی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی جس میں وہ بولی وڈ کی پہلی سپر ہیرو اداکارہ بنیں گی۔

(جاری ہے)

ہندی سینما میں کرش، راون جیسے کئی سپر ہیرو کردار سامنے آئے، تاہم کسی اداکارہ کو اپنی فلم میں سپر ہیرو بنتے آج تک نہیں دکھایا۔

ہولی وڈ انڈسٹری میں سپر ہیروز کے ساتھ ساتھ اب سپر ہیروئنز کے کرداروں کو بھی کافی پذیرائی مل رہی ہے اور اس بڑھتے رجحان کا اثر اب بولی وڈ میں بھی نظر آرہا ہے۔یاد رہے کہ ہولی وڈ اداکارہ گال گدوٹ کی سپر ہیرو فلم ’ونڈر وومن‘ دنیا بھر میں کامیاب ہوئی جس کے سیکوئل کی تیاریاں بھی شروع ہوچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 26/05/2018 - 12:16:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :