فلم’’ریس تھری‘‘ کے نئے گانے ’’اللہ دھائی ہو‘‘کی لانچ تقریب کل ہو گی

جمعرات 31 مئی 2018 12:11

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم’’ریس تھری‘‘ کے نئے گانے ’’اللہ دھائی ہو‘‘کی لانچ تقریب کلمنعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے گانے’’اللہ دھائی ہو‘‘ کی لانچ تقریب آج منعقد کی جائے گی،جس میں فلم کے تمام گانوں پر لائیو پرفام کیا جائے گا۔تقریب میں سلمان خان، جیکولین فرنینڈس، انیل کپور،بوبی دیول،ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شرکت کریں گی۔فلم کے اب تک دو گانے جن میں ’’ہیریئے‘‘ اور سیلفش‘‘ شامل ہیں ریلیز کئے جا چکے ہیں اور اب فلم کا تیسرا گانا جاری کیا جائے گا۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 31/05/2018 - 12:11:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :