آنے والے دنوں میں پاکستانی فلم میں انقلابی تبدیلیاں رونماہونگی ‘ماڈل میبل خان

پاکستان فلم انڈسٹری میں نوجوان نسل کی آمد سے برسوں سے چھایا بحران ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے‘انٹرویو

جمعہ 1 جون 2018 12:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) خوبرواداکارہ وماڈل میبل خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں نوجوان نسل کی آمد سے برسوں سے چھایا بحران ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں میبل خان نے کہا کہ اس وقت ہماری فلم انڈسٹری کودوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کی اشد ضرورت ہے۔ بھارت، ایران، چائنہ اوردیگرمغربی ممالک کے ساتھ مل کر یا سارک ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کا عمل بھی موجودہ دورکی ضرورت ہے۔

میبل خان نے کہا کہ دنیا بھرمیں اس وقت کو پروڈکشن پرتوجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے دو بڑے فائدے ہوتے ہیں، ایک تودوممالک کے درمیان تعلقات مستحکم اورمضبوط ہوتے ہیں اوردوسرا دونوں ممالک کے لوگ جب مل کرکام کرتے ہیں تواس سے بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے، جومستقبل میں آگے بڑھنے کیلیے درست سمت کا تعین کرتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاں فلم میکنگ کے معیار میں بہتری دکھائی دے رہی ہے اوربہت سے نوجوان فلم کے شعبے سے وابستہ ہورہے ہیں۔ دوسری جانب کوپروڈکشن کوفروغ دینے کیلیے ہمارے فلم میکرآجکل خاصے سرگرم ہیں، اس لیے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی فلم میں انقلابی تبدیلیاں رونماہونگی اوریہاں ہونے والا کام دنیا بھرمیں پسند کیاجائے گا۔

وقت اشاعت : 01/06/2018 - 12:01:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :