فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کیلئے تیاریاں شروع

جمعہ 1 جون 2018 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) اداکار ہمایوں سعید کی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہمایوں سعید کی فلم ’’ جوانی پھر نہیں آنی ‘‘ بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی اور اسی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم کا پارٹ 2بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اب یہ فلم مکمل ہو چکی ہے اور اس کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ فلم میں ہمایوں سعید کے مد مقابل عروہ حسین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور دونوں کی پہلی مشترکہ فلم ہے ۔توقع ہے کہ فلم کا پریمیئر شو کراچی اور لاہور میں ہو گا جس میں ہمایوں سعید اور فلم کی دیگر کاسٹ شرکت کرے گی ۔

وقت اشاعت : 01/06/2018 - 13:24:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :