سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس ہیلو میگزین کے سرورق کی زینت

اتوار 3 جون 2018 18:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس ہیلو میگزین کے سرورق کی زینت بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان اور فلم ’’ریس 3‘‘ میں ان کی ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈس ہیلو میگزین کے جون شمارے کے سرورق کی زینت بن گئے، جس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کالے رنگ کا لباس اور جیکٹ جبکہ سلمان خان نے بھی کالے رنگ کی ٹی شرٹ، پینٹ اور جیکٹ پہنی ہوئی ہے، جس میں دونوں ہی بہت خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ’’ریس 3‘‘ میں انیل کپور، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں، فلم 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 03/06/2018 - 18:10:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :