آج کے دور میں فلموں کی کہانی کو متاثر کن انداز میں بیان کیا جاتا ہے، امیتابھ بچن

منگل 5 جون 2018 18:52

آج کے دور میں فلموں کی کہانی کو متاثر کن انداز میں بیان کیا جاتا ہے، امیتابھ بچن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ آج کے دور میں فلموں کی کہانی کو متاثر کن انداز میں بیان کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ آج کے دور میںفلم کی کہانی کو ترتیب دینا اور اسے بیان کرنا بہت متاثر کن ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں تھا کیونکہ چھوٹے اور بڑے بجٹ،، حقیقت اور فرضی خیالات اور یہ تمام چیزین باکس آفس پر بے حد اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے تمام دور اچھے رہے ہیں اور شائقین کی سوچ میں بھی تبدیلی آگئی ہے اور اچھے اور برے میں فرق کو اچھے طریقے سے ظاہر کرتے ہیں۔ امیتابھ بچن فلم براہمسترا اور ٹھگز آف ہندوستان میں دکھائی دیں گے۔۔

وقت اشاعت : 05/06/2018 - 18:52:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :