صوفیانہ موسیقی نے پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے ٹینا ثانی

جمعرات 7 جون 2018 23:23

صوفیانہ موسیقی نے پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے ٹینا ثانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) عالمی شہرت یافتہ صوفی گائیکہ ٹینا ثانی نے کہا ہے کہ صوفیانہ موسیقی نے پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے صوفی ازم وہ رنگ ہے جس میں ہر کوئی اپنے آپ کو رنگنے کی کوشش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران ٹینا ثانی نے کہا کہ فیض احمد فیض کا کلام میری وجہ پہچان بنا ہمارے ملک اور خاص کر پنجاب اور سندھ کی دھرتی میں بڑے بڑے صوفیا کرام گزرے ہیں جن کی تعلیمات اور درس و تبلیغ کے عوض آج اس ملک میں مسلمان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور دیگر ممالک میں بھی صوفی میوزک بہت تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔۔

وقت اشاعت : 07/06/2018 - 23:23:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :