صائمہ خان نے خاتون کر کٹر بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

سس کر کٹ سے سب سے زیادہ لگائو ہے جب بھی وقت ملتا ہے میں گھر میں کر کٹ کھیل کر شو ق پورا کرتی ہوں گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 23:23

صائمہ خان نے خاتون کر کٹر بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان نے خاتون کر کٹر بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کر کٹ سے سب سے زیادہ لگائو ہے اور جب بھی وقت ملتا ہے میں گھر میں کر کٹ کھیل کر اپنا شو ق پورا کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ میں بچن سے ہی کر کٹر بننے کا شوق رہا ہے اور آج بھی اس شو ق میں کمی نہیں آئی اور میں چاہتی ہوں کہ میں باقاعدہ خاتون کر کٹر بن جائوں مگر شوبز مصروفیات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکتا اور میں فارغ اوقات میں گھر میں ہی کر کٹر کھیل کر اپنا شوق پورا کر لیتی ہوں۔۔

وقت اشاعت : 07/06/2018 - 23:23:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :