فلم ’’ریس 3 ‘‘ کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا

جمعہ 8 جون 2018 13:33

فلم ’’ریس 3 ‘‘ کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’ریس 3 ‘‘ کو سنسر بورڈ نے بغیر کوئی منظر کاٹے کلیئرنس سرٹیفیکٹ دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم ’’ریس 3 ‘‘ کو سنسنر بورڈ نے بغیر کوئی منظر کاٹے کلیئر قرار دیتے ہوئے یو اے سرٹیفیکیٹ دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں تھا جس کے باعث فلم کو یو اے سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے۔ فلم میں اداکار سلمان خان، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں، فلم رواں سال 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/06/2018 - 13:33:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :