شلپا شیٹھی نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لیں

جمعہ 8 جون 2018 14:13

شلپا شیٹھی نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لیں
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطاب قاداکارہ شلپا شیٹھی 8جون 1972ء میں پیدا ہوئیں، وہ اب تک متعدد بالی وڈ، تامل، تیلگو اور کناڈا فلموں میں کام کر چکی ہیں، انہوں نے 1993ء میں ہندی فلم ’’بازی گر ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا جس کے بعد انہوں نے 1994ء میں فلم ’’میں کھلاڑی تو اناڑی‘‘ میں اپنی اداکاری سے خود کو منوایا، ان کی معروف فلموں میں ’’بازی گر‘‘، ’’میں کھلاڑی تو اناڑی‘‘، ’’دھڑکن‘‘، ’’لائف ان اے میٹرو‘‘ اور دیگر شامل ہیں، شلپا شیٹھی برطانوی ریئیلٹی ٹی وی سیریز ’’سیلبرٹی بگ برادر 5‘‘ کا خطاب بھی اپنے نام کر چکی ہیں جبکہ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 08/06/2018 - 14:13:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :