پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بچانے کیلئے غیر ملکی ڈراموں پر پابندی لگانا ناگزیر ہے ‘راشد محمود

اتوار 10 جون 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) اداکار راشد محمود نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بچانے کیلئے غیر ملکی ڈراموں پر پابندی لگانا ناگزیر ہے‘ سینئر کے ساتھ جونیئر فنکاروں کو بھی ٹی وی ڈراموں میں کاسٹ کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران راشد محمود نے کہا کہ میری پیاری دھرتی کے تمام صوبے بہت پیارے ہیں اور سب شہروں کا اپنا اپنا کلچر ہے لیکن سرکاری ٹی وی تمام صوبوں کے کلچر کو پرموٹ کر رہا ہے جس سے محبتوں اور یکجہتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری بہت مضبوط ہے لیکن اس کو بچانے کیلئے غیر ملکی ڈراموں پر پابندی لگانی چاہئے۔

وقت اشاعت : 10/06/2018 - 14:20:13