ڈانس آرٹ کا حصہ ہے اس کے بغیر اسٹیج ڈرامہ ادھورا ہے‘ اداکارہ پائل چوہدری

پیر 11 جون 2018 14:24

ڈانس آرٹ کا حصہ ہے اس کے بغیر اسٹیج ڈرامہ ادھورا ہے‘ اداکارہ پائل چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) اداکارہ پائل چوہدری نے کہا ہے کہ ڈانس آرٹ کا حصہ ہے اس کے بغیر اسٹیج ڈرامہ ادھورا ہے ‘ میں فحش ڈانس کے سخت خلاف ہوں صرف کلاسیکل ڈانس ہوناچاہیے جو حقیقت میں ایک آرٹ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے شوبز کی دنیا میں کام کرتے ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں اور میں نے مسلسل محنت سے اپنا مقام بنایا ہے جبکہ شوبز میں جلد کامیابی کے لئے کئی چور راستے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے مستقبل قریب میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہوتا نظر نہیں آتا ۔

وقت اشاعت : 11/06/2018 - 14:24:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :