بولی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ اپنی بہن عالیہ کے سوال پر میڈیا پر برس پڑیں

منگل 12 جون 2018 21:08

بولی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ اپنی بہن عالیہ کے سوال پر میڈیا پر برس پڑیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) بولی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ اپنی بہن عالیہ کے سوال پر میڈیا پر برس پڑیں ، ایک ایونٹ کے دوران جب پوجا بھٹ سے عالیہ اور رنبیر کے بارے سوال پوچھا گیا تو پوجا کا کہنا تھا مجھ سے میری زندگی بارے سوال کرے میری بہن بارے نہیں میں اپنے کئے کی ذمہ دار ہوں مجھ سے میری ذمہ داری پر سوال کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جیسے میں اپنے متعلق سامنے والی افواہوں کو ہینڈل کرتی ہوں، یہ مجھے پریشان نہیں کرتی، ہمیں چاہیے ہم عالیہ کو اس کی زندگی انجوائے کرنے دیں، کیوں کہ وہ بھارت کو محظوظ کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اس وقت فلم براہمسترا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اطلاعات تھیں کہ فلم براہمسترا کی شوٹنگ کے دوران ہی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات استوار ہوئے، تاہم دونوں اداکاروں نے ایسی خبروں پر خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔البتہ رنبیر کپور نے طویل عرصے بعد خاموشی توڑتے ہوئے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے انہیں نئی محبت قرار دیا تھا۔ ۔۔
وقت اشاعت : 12/06/2018 - 21:08:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :