سلمان خان کے بعد ارشد وارثی نے بھی رنبیر کپور پر اعتراض کردیا

رنبیر کپور کبھی بھی سنجے دت نہیں بن سکتے، اچھے لگ رہے ہیں لیکن کسی اور کی طرح بولنا، کسی اورکی طرح بننا ایک الگ بات ہے، بالی ووڈ اداکار

منگل 12 جون 2018 21:08

سلمان خان کے بعد ارشد وارثی نے بھی رنبیر کپور پر اعتراض کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) نامور بالی ووڈ اداکار اور سنجے دت کے ساتھی اداکار ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کبھی بھی سنجے دت نہیں بن سکتے۔سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلمسنجوابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی اور ہر طرف اسی فلم کے چرچے جاری ہیں، کوئی فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری کی تعریف کررہاہے تو کسی کو رنبیر کو سنجے دت کا کردارادا کرنے پر اعتراض ہے۔

حال ہی میں فلممنا بھائی ایم بی بی ایسمیں سنجے دت کے ساتھی اداکار ارشد وارثی(سرکٹ)نے کہا ہے کہ فلمسنجومیں اداکار رنبیر کپور اچھے لگ رہے ہیں لیکن کسی اور کی طرح بولنا، کسی اورکی طرح بننا ایک الگ بات ہے۔ سنجے دت تو سنجے دت ہیں، آپ چاہیں کچھ بھی کرلیں ان کی طرح نہیں بن سکتے۔ فلم انڈسٹری میں صرف ایک ہی سنجے دت ہے اور مجھے لگتا ہے کوئی دوسرا ان کے جیسا ہوبھی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

ارشد وارثی سے قبل اداکار سلمان خان بھی رنبیر کپور کے سنجے دت بننے پر اعتراض کرچکے ہیں۔ ایک تقریب کے دوران جب ان سے فلم سنجوکے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ فلم میں سنجے دت کا کردار کسی اور نے کیوں کیا، فلم میں انہیں خود ہی کام کرنا چاہئییتھا کیونکہ کوئی دوسرا ان کے کردار سے انصاف نہیں کرسکتا۔واضح رہے کہ فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ منیشا کوئرالہ، پاریش راول، دیا مرزا، انوشکا شرما اور سونم کپور شامل ہیں۔ راجکمار ہیرانی کی زیر ہدایت بننے والی فلمسنجورواں ماہ 29 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 12/06/2018 - 21:08:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :