عید پر سینمائوں پر صرف پاکستانی فلموں کا راج ہوگا، چار فلمیں ریلیز ہونگی

عید پر سینمائوں پر صرف پاکستانی فلموں کا راج ہوگا، چار فلمیں ریلیز ہونگی

منگل جون 9:18 pm
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) پاکستان میں فلموں کی نمائش کے لیے عید سے بڑھ کر اور کوئی موقع نہیں ہوتالہٰذا ہر فلم ساز چاہتا ہے کہ اس کی فلم عید کے موقع پر ریلیز ہویہی وجہ ہے کہ اس عید الفطر مقامی سنیماؤں میں 4 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی۔ہر سال عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے موقع پرسینماؤں میں پاکستانی فلموں کا مقابلہ بالی ووڈ فلموں سے ہوتا ہے اور بھارتی فلمیں پاکستانی فلموں سے بازی لے جاتی ہیں تاہم پاکستانی شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ اس عیدالفطر پر مقامی سینماؤں میں عید کے ایک ہفتے تک صرف پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

عید الفطر کے موقع پر چار پاکستانی فلمیں’سات دن محبت ان‘، ’ا?زادی‘، وجود‘اور ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ریلیز کی جارہی ہیں۔

(خبر جاری ہے)

اس عید الفطر پر جس فلم کے سب سے زیادہ چرچے ہورہے ہیں وہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی رومینٹک کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ہے۔ ہدایت کار مینو گور اورفرجاد نبی کی فلم کی کہانی نامور مصنف فصیح باری خان نے تحریرکی ہے۔

فلم کی کہانی ٹیپو(شہریار منور)کے گرد گھومتی ہے جو سچی محبت کی تلاش میں مشکلات کا شکار ہوجاتاہے، جب کہ اداکارہ ماہرہ خان نیلی کے کردار میں شہریار منور کے مقابل مرکزی کردار اداکرتی نظر ا?ئیں گی۔فلم’سات دن محبت ان‘کے ذریعے اداکارہ میرا سیٹھی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنیجارہی ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں ا?منہ الیاس، حنا دلپزیرخان، جاوید شیخ، عامر قریشی، عدنان شاہ شامل ہیں۔

فلم میں اداکار جاوید شیخ بھوت کا کردار نبھا رہے ہیں جو ٹیپو کو اپنے مشوروں سے بیوقوف یا پھرزیروسے ہیرو بناتے نظرا?ئیں گے۔ ماہرہ خان اور شہریار منور کی یہ دوسری

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

فلم ہیاس سے قبل دونوں 2016 میں فلم’’ہومن جہاں‘میں ایک ساتھ نظرا?ئے تھے۔۔عید الفطر کے موقع پر جو دوسری بڑی فلم نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے وہ اداکار معمر رانا اور سونیا حسین کی فلم’’ا?زادی‘ہے۔

یہ فلم دیگر فلموں کی طرح مصالحہ فلم نہیں بلکہ اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد کہانی ہے جو کشمیر کی جدوجہد ا?زادی کے گرد گھومتی ہے۔اس فلم کے ذریعے اداکار معمر رانا طویل عرصے بعد ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں واپسی کررہے ہیں۔۔فلم میں معمر رانا کشمیری مجاہد ا?زاد ک امرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ اداکارہ سونیا حسین صحافی زارا کے کردار میں نظر ا?ئیں گی۔

عمران ملک اس فلم کے ذریعے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں جب کہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے تحریر کی ہے۔ عمران ملک کے بھائی عرفان ملک فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ اداکار معمر رانا اور سونیا حسین کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار ندیم بیگ شامل ہیں۔اس عیدالفطر جاوید شیخ اوردانش تیمور بھی شائقین کو اپنی فلم ’وجود‘ کے ذریعے محظوظ کریں گے۔

خاص بات یہ ہے کہ جاوید شیخ اس فلم کی ہدایت کاری بھی دے رہے ہیں۔ رومینٹک تھرل فلم’’ وجود‘ کی زیادہ تر شوٹنگ ترکی میں ہوئی ہے۔ فلم میں دانش تیمور کے علاوہ اداکارہ سائدہ امتیاز اوربھارتی اداکارہ ا?دیتی سنگھ مرکزی کردار میں نظرا?ئیں گی۔ جب کہ جاوید شیخ منفی کردار میں نظر ا?ئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار ندیم بیگ، فریحہ الطاف اور علی سلمان شامل ہیں۔اس عید الفطرپر مقامی سینماؤں میں چوتھی پاکستانی فلم ’نابینڈ ناباراتی‘ شائقین کے دلوں پر راج کرنے ا?رہی ہے۔ عید الفطر سے قبل اس فلم کو 6 جولائی کو سینم امیں نمائش کے لیے پیش ہونگی۔