کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے ‘ ماورا حسین

جمعرات 14 جون 2018 14:15

کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے ‘ ماورا حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) اداکارہ ماورا حسین نے کہاہے کہ متعدد بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران ماورا حسین نے کہا کہ بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں اداکارائیں موجود ہیں اور ان میں سے ٹاپ ٹین اداکاراں کے مقابلے کے لئے کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے۔ ایک سوال پر ماورا حسین نے کہاکہ بھارت میں فنکار کو کسی قسم کے کوئی پریشر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ، وہاں میں نے فلم کے دوران جتنا بھی کام کیا مجھے محبت اور دوستی کے ہی پیغامات ملے ہیں ۔

وقت اشاعت : 14/06/2018 - 14:15:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :