ستارہ بیگ ، کرن نور اور گلناز پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کریں گی

جمعہ 15 جون 2018 13:06

ستارہ بیگ ، کرن نور اور گلناز پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کریں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) الحمراء ہال llمیں آج ( ہفتہ ) سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں اداکارہ ستارہ بیگ ، کرن نور اور گلناز پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج (ہفتہ ) سے الحمراء ہال llمیں اسٹیج ڈرامہ ’’ کھیل کھیل میں ‘‘ پیش کیا جا رہا ہے جس میں ستارہ بیگ ،کرن نور ،گلناز ،تعبیر برال ، نادرہ نور ،پری جان ،ستارہ شہزادی ،نواز انجم ،لکی ڈیئر ،شکیل چن ،امتیاز مغل اور عمران بلا سمیت دیگر اداکار پرفارم کریں گے ۔ ڈرامے میں ستارہ بیگ ، کرن نور اور گلناز پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کرتے نظر آئیں گی ۔ڈرامے کے پروڈیوسر آصف راہی ہیں۔

وقت اشاعت : 15/06/2018 - 13:06:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :