بغیر استاد کے ڈانس کر نیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں‘کور یو گرافر ذیشان جانو

پیر 18 جون 2018 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) کوریوگرافر ذیشان علی جانو نے کہا ہے کہ بغیر استاد کے ڈانس کر نیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں ‘بدقسمتی سے نئی آنیوالی اداکارائیں ڈنگ ٹپائو پالیسی کے تحت چل رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان علی جانو نے کہا کہ ہم نے نہ صرف خود محنت سے مقام بنایا ہے بلکہ ہم اپنے شاگردوں کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ شارٹ کٹ کی بجائے محنت سے آگے بڑھے انکو کامیابی ملے گی مگر آجکل ہر کوئی کسی نہ کسی طر یقہ سے آگے جانے کی کوشش کر رہا ہے جسکی وجہ سے نئے لڑکے اور لڑ کیاں باقاعدہ تر بیت کی بجائے ڈنگ ٹپائو پالیسی کے تحت ہی چل رہی ہیں جسکی وجہ سے ڈانس کا میعار بھی سب کے سامنے ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/06/2018 - 13:00:13