سونا کشی سنہا نے ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

پیر 18 جون 2018 13:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ اور دبنگ ٹو کی ریہرسل مکمل کرنے کے بعد فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی ممبئی کے مغربی علاقے اندھیری میں شروع کر دی ہے جبکہ ان کے کرداراور حلیے سے متعلق ابھی تک کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار سنجے دت، مادھوری دکشت ، ورون دھون، عالیہ بھٹ اورادتیہ رائے کپور شامل ہیں جبکہ فلم میں اداکارہ کریتی سینن اسپیشل گانے میں دکھائی دیں گی۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سوناکشی سنہا کے فلم ’’کلنک ‘‘ کی کاسٹ کو جوائن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/06/2018 - 13:00:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :