برطانوی سنسر بورڈ نے سلمان خان کی فلم ’’ریس 3 ‘‘کو 12سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے غیر موزوں قرار دیدیا

پیر 18 جون 2018 13:00

برطانوی سنسر بورڈ نے سلمان خان کی فلم ’’ریس 3 ‘‘کو 12سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے غیر موزوں قرار دیدیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) سلمان خان کی فلم ریس 3 کو برطانوی سنسر بورڈ نے 12سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے غیر موزوں قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سنسر بورڈ نے ہندی فلم ریس 3‘ کو 12سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے اسے 12اے سرٹیفیکیٹ دے دیا ہے جو بھارت میں یو اے سرٹیفیکیٹ کے مساوی ہے جس کے تحت یہ فلم 12 سال سے کم عمر بچوں کیلیے نامناسب ہے یا پھر یہ فلم بچے اپنے بڑوں کے ساتھ دیکھیں۔برطانوی سنسر بورڈ نے اس بات کااعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا اورلکھا یہ فلم دیکھنے سے تشدد پھیلنے کا خطرہ ہے۔

وقت اشاعت : 18/06/2018 - 13:00:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :