سلمان خان کی ایک اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی

منگل 19 جون 2018 16:03

سلمان خان کی ایک اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی جب کہ ’ریس تھری‘ نے تین دن میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

(جاری ہے)

عید کے تہوار کے موقع پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ نے باکس آفس پردھوم مچادی جس نے صرف 3 دن میں ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور یوں یہ فلم سلمان خان کی صرف 3 دنوں میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی چوتھی اور مجموعی طور پر 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی سلمان خان کی 13ویں فلم بھی بن گئی ہے اس سے قبل یہ ریکارڈ سلو میاں کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ،سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے‘ کے پاس تھا۔

وقت اشاعت : 19/06/2018 - 16:03:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :