فلم’’جراسک ورلڈ‘‘ کے بے قابو ڈائنا سورز کی ریکارڈ کمائی

منگل 19 جون 2018 16:03

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) معروف ڈائناسور فرنچائزسائنس فکشن فلم ’’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘‘ نے ابتدائی 2 ہفتوں میں دنیا بھر سے اپنی بجٹ سے دگنی کمائی کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ سیریز کی پانچویں فلم ہے، جسے کچھ ممالک میں 7، متعدد ممالک میں 8، چند ممالک میں 10 اور چین میں 15 جون کو ریلیز کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’جراسک پارک‘ کے نام سے 1993 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد اس کی دوسری فلم ’دی لاسٹ ورلڈ: جراسک پارک‘ 1997 میں ریلیز کی گئی۔پہلی دو فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم ’جراسک پارک تھری‘ کے نام سے سال 2001 میں ریلیز کی گئی، اس سیریز کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ 2015 میں ریلیز کی گئی۔
وقت اشاعت : 19/06/2018 - 16:03:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :