ہالی ووڈ کامیڈی فلم’’ہوٹل ٹرانسلوانیا3؛ سمر ویکیشن‘‘ کا ٹریلر منظر عام پر آگیا

فلم کو سونی پکچرز کے بینر تلی13جولائی کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا

بدھ 20 جون 2018 11:48

ّؓنیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) ہالی وڈ اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم سیریز ہوٹل ٹرانسلوانیا کا پریکوئل بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم’’ہوٹل ٹرانسلوانیا3؛ سمر ویکیشن‘‘ کو جینڈی ٹرٹاکووسکی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی ڈریکولا اور اس کے خاندان کے گِرد گھوم رہی ہے جس نے بھوتوں ، چڑیلوں اور خطرناک بلائوں کے لئے ایک عالیشان ہوٹل قائم کیا ہوتا ہے تاہم اس سلسلے کی تیسری فلم میں یہ ڈریکولا اپنے مہمانوں کے ساتھ ایک لگڑری کروز شپ میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے سمندر کے سفر پر نکلتا ہے۔

مشیل مرڈوکاکی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈکرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے معروف اداکار ایڈم سینڈلر، کیون جیمز، سلیناگومیز،کیگن مائیکل،اشربلنکوف اور ڈیوڈاسپیڈکی آواز وں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔65ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم کو سونی پکچرز کے بینر تلی13جولائی کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 20/06/2018 - 11:48:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :