بالی وڈ اداکار عرفان خان کا دوست کے نام خط
بیماری سے متعلق کچھ باتیں لکھیں، خط نے آبدیدہ کر دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جون 2018 13:10
(جاری ہے)
عرفان خان فی الوقت اپنے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔
عرفان خان کا اپنے دوست کو لکھا گیا یہ خط بھارتی میڈیا میں شائع ہوا ۔اس خط میں انہوں نے لکھا کہ چند ماہ قبل اچانک مجھے پتہ چلا کہ مجھے نیورو اینڈرو کرائن نامی کینسر کا مرض لاحق ہے۔ میں نے پہلی بار اس مرض کے بارے میں سنا تھا۔ تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ اس پر بہت زیادہ تحقیق نہیں ہوئی ۔ چونکہ یہ ایک نادر جسمانی حالت کا نام ہے اس لیے اس کا علاج بھی غیر یقینی ہے۔مجھے اچانک احساس ہوا کہ میں کسی نامعلوم سمندر میں ایک ایسے کاک کی طرح بہہ رہا ہوں جس پر میرا کوئی قابو نہیں ہے۔ میں درد کی گرفت میں ہوں، کچھ ہفتوں بعد میں ایک اسپتال میں داخل ہو گیا۔ مجھے بے انتہا درد ہو رہا ہے۔ مجھے اتنا تو معلوم تھا کہ درد ہوگا لیکن ایسا درد ۔۔۔ مجھے اب درد کی شدت محسوس ہو رہی ہے۔ نہ کوئی ڈھارس نہ کوئی دلاسہ۔ ساری کائنات اس درد میں سمٹ آئی ہے۔ درد خدا سے بھی بڑا محسوس ہوا ہے۔ اسپتال سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں جس ہسپتال میں ہوں اس میں بالکنی بھی ہے، جہاں سے باہر کا منظر نظر آتا ہے، سڑک کے ایک جانب میرا اسپتال اور دوسری جانب لارڈز کا میدان ہے۔ وہاں ووین رچرڈز کا مُسکراتا پوسٹر لگا ہوا ہے۔ میرے بچپن کا مکہ۔ پہلی نظر اس پر پڑی تو مجھے کوئی احساس ہی نہیں ہوا۔ یوں محسوس ہوا جیسے وہ دنیا کبھی میری تھی ہی نہیں۔ اور پھر ایک دن احساس ہوا کہ میں ایسی کسی چیز کا حصہ ہی نہیں ہوں جو کسی چیز کے یقینی ہونے کا دعویٰ کرے۔ نہ اسپتال نہ اسٹیڈیم۔ دل نے کہا کہ صرف غیر یقینی ہی یقینی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اُمید و بیم کے درمیان مجھے ایک عجیب قسم کی آزادی کا پہلی بار احساس ہوا جس نے مجھے خود سپردگی اور بھروسے کے لیے تیار کیا۔ عرفان خان نے یہ بھی لکھا کہ اس سفر میں میرے ساتھ ساری دنیا کے لوگوں کی دعائیں ہیں جن میں میرے جاننے والے اور نہ جاننے والے تمام شامل ہیں۔ لوگوں کی اجتماعی دعا سے پھوٹنے والی ہر ٹہنی، ہر پتی، ہر پھول مجھے ایک نئی دنیا سے روشناس کرواتی ہے۔ اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ ضروری نہیں کہ لہروں پر ڈھکن کا قابو ہو جیسے آپ قدرت کے پالنے میں جھول رہے ہوں۔ یاد رہےکہ رواں برس مئی میں عرفان خان کے ڈاکٹرز نے ان کی بیماری کی تشخیص کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عرفان خان کو نیورونڈوکرائن ٹیومر ہے جو جسم کے کسی بھی حصے میں بن سکتا ہے اور یہ کینسر زدہ بھی ہو سکتا اور کینسر کے بغیر بھی، تاہم اب عرفان خان کو کینسر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔اور اس خبر نے ان کے مداحوں کو مزید افسردہ کر دیا ہے۔ عرفان خان کو دنیا بھر سے ان کے مداح پیغامات بھیج رہے ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں بھی کر رہے ہیں۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Matthew Perry
Jamie Dornan
Adrianne Palicki
Michael Showalter
sanjay mishra
rose butt
Christian Slater
Neelo
Jimmy Khan
Anthony Michael Hall
Abida Parveen
Lara Dutta
Showbiz News In Urdu
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی کے مقابلے یکم جون سے ہوں گے،ڈپٹی کمشنرگجرات
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا