ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں کئی سکیمیں متعارف کروائیں لیکن کوئی کامیاب نہیں ہوئی ‘عابد حسین صدیقی

بدھ 20 جون 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عام آدمی کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے ،(ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں کئی سکیمیں متعارف کروائیں لیکن کوئی کامیاب نہیں ہوئی ن لیگ کی حکومت نے صرف اشرافیہ کو تحفظ پہنچا یا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عام آدمی کے لئے کوئی سکیم متعارف کروائی گئی اور نہ ہی غریب پاکستانی کے مسائل پر توجہ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت بتائے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بہتری کے لئے کو نسا منصوبہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے عوام کی زندگی میں بہتر ی لانے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا۔
وقت اشاعت : 20/06/2018 - 17:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :