ملزمان کی جانب سے صلح کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے، اہلخانہ مقصود
انصاف کے لیے متاثرہ خاندان سے صرف ہمدردیاں جتائی گئیں، عملی اقدام کسی نے نہیںکیا،جبران ناصر کے ہمراہ پریس کانفرنس
بدھ 20 جون 2018 17:20
(جاری ہے)
ملزمان کیلئے کہا گیا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل انکوائری ہوگی اور نام ای سی ایل میں ڈالیں جائیں گے مگر اب تک ایسا کچھ نہیں ہوا۔
انہوںنے کہا کہ سہیل انور سیال نے بچی کے سر پر ہاتھ رکھ کر انصاف کا وعدہ کیا تھا ۔ کہا گیا تھا کے تحقیقات کریں گے ۔عامر فاروقی نے فیصل بیس سے سی سی ٹی وی فوٹیج نکالی ۔ ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا لیکن نہیں ڈالا گیا ۔انہوںنے کہا کہ نقیب،انتظار،مقصود کا انکاونٹر ہوا لیکن کوئی تحقیقات نہیں ہوئی ۔ہم لوگ کسی اور انکاونٹر کا انتظار کررہے ہیں ۔ پولیس سے اصلی دہشتگرد پکڑا نہیں جاتا اور معصوم لوگوں پر الزام لگاتے ہیں ۔چھوٹے چوروں کو دہشتگرد بنادیتے ہیں۔ میڈیا کی وجہ سے ایف آئی آر کٹی ۔عبوری حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس خاندان کو سیکیورٹی دیں ۔ مقصود کے خاندان کی کفالت کیلئے کچھ کریں ۔مستقل حکومت نے کچھ نہیں کیا عبوری حکومت ہی کچھ کرے ۔ اگلی پیشی تک ڈر ہے کہ ملزمان بھاگ نہ جائیں ۔مقصود کے والد شیر محمدنے کہا کہ ملزمان کی جانب سے صلح کے لیے دباو ڈالا جارہا ہے۔ ملزمان بھاگ نہ جائیںانکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔مقصود کی بہنوں بے نظیر اور طیبہ نے چیف جسٹس اور نگراں وزیر اعلی سے انصاف فراہم کرنے کی درخواست کی۔انہوںنے کہا کہ میں اپنے بھائی کیلئے انصاف مانگتی ہوں۔چیف جسٹس آپکی بھی بیٹی ہے ۔ہمارے سر پر ہاتھ رکھ کر ہمدردی نہ کریں ہمیں انصاف دیں۔ واضح رہے کہ مقصود کو مبینہ پولیس مقابلے میں 20جنوری کو شارع فیصل پر قتل کیا گیا تھا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Cara Buono
Robbie Amell
Trevor Noah
Irrfan Khan
Danish Nawaz
Jack Nicholson
Babu Baral
Gugu Mbatha-Raw
Harshdeep Kaur
Chace Crawford
Sushmita Sen
Russell Crowe
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی