اداکارہ ارمینا خان نازیبا گفتگو کرنے پر شیخ رشید پربھڑک اٹھیں

ایسے شخص کو ٹی وی پر بلانے کی اجازت کیسے دی گئی ،ْ شیخ رشید کی ویڈیو دیکھ کر کھڑی کھڑی سنا دیں

بدھ 20 جون 2018 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستانی اداکارہ ارمینا خان سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر بھڑک اٹھیں اور کہا ایسے شخص کو ٹی وی پر بلانے کی اجازت کیسے دی گئی۔ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیاہے جس میں شیخ رشید کسی ٹاک شو میں بیٹھ کر فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کررہے ہیں۔

ارمینا خان نے فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کیلئے نازیبا لفظ استعمال کرنے پر شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’’کون ہے یہ آدمی اوریہ کیوں فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کررہاہی اس کے علاوہ اسے کس نے اجازت دی اتنی نامناسب زبان ٹیلی ویژن پر استعمال کرنے کی ایک صارف نے ٹوئٹر پر ارمینا خان سے کہا آپ نے صرف ایک لفظ پر غور کیا ہے یہ سیاستدان اسی طرح کی باتیں کرتے ہیں جس پر ارمینا خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’تصور کریںاس طرح کے لوگ ہمارے لیڈرز ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور ٹوئٹ میں ارمینا خان نے کہاکہ انہیں اس آدمی(شیخ رشید) کی وجہ سے بہت شرمندگی ہورہی ہے۔ کیسے آپ اپنے وسیع اثرات کی بنا پر کسی کے بارے میں اس طرح کے بیانات دے سکتے ہیں۔ میری ہڈیوں میں سرد لہر دوڑ گئی یہ سب سن کر، کیا یہ سیاستدان تعلیم یافتہ ہیں ان کا پس منظر کیا ہے اور یہ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں برطانیہ میں اس شخص کو کسی بھی عوامی دفاتر کے قریب بھٹکنے کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔
وقت اشاعت : 20/06/2018 - 17:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :