سلمان خان اور پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے سپیشل ہولی گانا عکسبند کروائیں گے

جمعرات 21 جون 2018 11:42

سلمان خان اور پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے سپیشل ہولی گانا عکسبند کروائیں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اور پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے ہولی کا سپیشل گانا عکسبند کروائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان اور پریانکا چوپڑا طویل عرصے کے بعد دوبارہ ایک ساتھ فلم میں اکھٹے دکھائی دیں گے اور اس سلسلے میں ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم’ بھارت ‘‘ کے لئے آئند چند روز میں سپیشل ہولی گانا عکسبند کروائیں گے جس کی عکسبندی 3روز تک جاری رہے گی جبکہ فلم کے 11روز پر مشتمل ممبئی شیڈول کی عکسبندی 17جولائی سے شروع کی جائے گی جس کے بعد ٹیم دوسرے شیوڈول کے لئے پنجاب روانہ ہو گی۔ فلم میں اداکارہ تبو، دیشا پتانی، سنیل گروور اور آصف شیخ بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 21/06/2018 - 11:42:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :