راج کمار ہیرانی کی ’’3 ایڈیٹس‘‘کے سیکوئل کے سکرپٹ پر کام کرنے کی تصدیق

جمعرات 21 جون 2018 11:42

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے ’’3 ایڈیٹس‘‘ کے سیکوئل کے سکرپٹ پر کام کرنے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے فلم’’3ایڈیٹس‘‘ کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کاسیکوئل بنانے کے لئے بے تاب ہیں جبکہ فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے معاون مصنف ابھیجت جوشی کے ساتھ کام بھی کر رہے ہیں لیکن ابھی فلم کا سکرپٹ ابتدائی مراحل میں ہے لیکن ابھی اس پر تفصیلی بات کرنا قبل از وقت ہو گا۔ واضح رہے کہ فلم ’’3 ایڈیٹس‘‘ میں اداکار عامر خان، کرینہ کپور، آر مادھاون، شرمن جوشی اور بومن ایرانی نے مرکزی کردار ادا کیا جو باکس آفس پر سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

وقت اشاعت : 21/06/2018 - 11:42:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :