کرینہ کپور خان کی مس انڈیا 2018ء کے گرینڈ فینالے میں پرفارمنس نے دھوم مچا دی

جمعرات 21 جون 2018 11:42

کرینہ کپور خان کی مس انڈیا 2018ء کے گرینڈ فینالے میں پرفارمنس نے دھوم مچا دی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی مس انڈیا 2018ء کے گرینڈ فینالے میں پرفارمنس نے دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان 2سال بعد مس انڈیا کے سٹیج پر واپس آئی ہیں جس میں اداکارہ کرینہ کپور خان، مادھوری ڈکشٹ، جیکولین فرنینڈس اور دیگر فنکاروں نے اپنی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا لیکن کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے گانے ’’تعریفاں‘‘، ہائی ہیلز تے نچے‘‘، ’’نچاں گے ساری رات‘‘ اور بوم ڈگی ڈگی‘‘ پر ڈانس نے لوگوں کو بے حد متاثر کیا۔

وقت اشاعت : 21/06/2018 - 11:42:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :